غیر مناسب تصاویر شائع ہونے پر انگلش فٹبالر وین رونی کی غیر مشروط معافی

جمعرات 17 نومبر 2016 13:05

غیر مناسب تصاویر شائع ہونے پر انگلش فٹبالر وین رونی کی غیر مشروط معافی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان وین رونی نے عبوری مینیجر گیرتھ ساتھ گیٹ سے ٹیم کے ہوٹل میں بین الاقوامی ڈیوٹی کے دوران ایک شادی کی تقریب کی تصاویر سامنے آنے پر غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ وین رونی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں انھوں نے ان تصاویر کو غیر مناسب قرار دیا۔

(جاری ہے)

اخبار دی سن نے ان تصاویر کو شائع کیا تھا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونی نے سنیچر کی رات شراب پی ہوئی تھی۔دوسری طرف انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فرصت کے اوقات کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی۔ بیان کے مطابق اگرچہ اس دن انگلینڈ کے پورے سکواڈ اور سٹاف کی چھٹی تھی تاہم وہ اس بات کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ شائع ہونے والی تصاویر غیر مناسب تھیں۔رونی نے اس تصاویر کے شائع ہونے کے بعد عبوری مینیجر گیرتھ ساتھ گیٹ اور انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے تکنیکی ڈائریکٹر ڈین ایش روتھ سے 'غیر مشروط' معافی مانگی۔