پاک نیوزی لینڈ ہیگلے ٹیسٹ کے پہلا روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ
تازہ ترین : 1

پاک نیوزی لینڈ ہیگلے ٹیسٹ کے پہلا روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

میچ سے قبل شروع ہونیوالی بارش کئی گھنٹوں تک جاری رہی، محکمہ موسمیات بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے بعد امپائرز نے پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس کے ہی منسوخ کردیا

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گرائونڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے میچ شروع ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش ہوگئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے بعد امپائرز نے پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس کے ہی منسوخ کردیا۔

مصباح الیون انگلینڈ کے خلاف 2-2 سے سیریز برابر کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو بچھاڑ کر پراعتماد ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کرنے کو بیتاب ہیں۔ہیگلے اوول گرائونڈ کی پچ بولنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی میزبان ٹیم کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں جب کہ بیٹنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کے پاس کپتان مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی اور اسد شفیق جیسے قابل بھروسہ کھلاڑی موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بابراعظم، سمیع اسلم، شرجیل خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، عمران خان، یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں۔دوسری جانب کیویز اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن ، ٹرینڈ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشام، ٹم ساتھی، جیمز ٹیلر، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹوڈ ایسٹل، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، جیٹ راول، نیل ویگنر اور بی ٹی والٹنگ شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 13:01:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں