اچھا رول ملا تو فلم انڈسٹری میں بھی نظر آئوں گی‘اداکارہ پائل چوہدری
تازہ ترین : 1
اچھا رول ملا تو فلم انڈسٹری میں بھی نظر آئوں گی‘اداکارہ پائل چوہدری

اچھا رول ملا تو فلم انڈسٹری میں بھی نظر آئوں گی‘اداکارہ پائل چوہدری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں بھی کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے اچھا رول ملا تو فلم انڈسٹری میں بھی نظر آئوں گی‘ میرٹ کے مطابق ڈراموں میں کام کیا ہے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا‘ ڈانسنگ میرا شوق ہے جسے شائقین بھی پسند کرتے ہیں۔ ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ پائل چوہدری نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں اسٹیج ڈراموں میں اپنا نام پیدا کیا ہے اور میرے شائقین کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے اور بہت جلد میں فلموں میں کام کرتی نظر آئوں گی۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:54:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں