خصوصی بچوں کیلئے گانے سے ذہنی سکون ملتا ہے ‘‘ گلوکار نجم شیراز

جمعرات 17 نومبر 2016 12:54

خصوصی بچوں کیلئے گانے سے ذہنی سکون ملتا ہے ‘‘ گلوکار نجم شیراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ملک نامور گلوکار نجم شیراز نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے لیے گانے پر ذہنی سکون ملتا ہے ۔ ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم شیراز نے کہا کہ میں ہر سال سپیشل بچوں کے پروگرام میں صرف اس لیے شرکت کرتا ہوں کیونکہ مجھے ذہنی معذور بچوں کے پروگرام میں پرفارم کر کے بہت لطف آتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے پروگرام میں ذہنی معذور بچے بھی میرے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور میرے ساتھ اسٹیج پر آکر گانوں پر رقص بھی کرتے ہیں ،گلوکار نجم شیراز نے کہا کہ سپیشل بچے ہر سال میرا بڑی بے چینی سے انتظار کرتے ہیں جبکہ میں بھی سپیشل بچوں کے پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے بے چین رہتا ہوں اورسپیشل بچوں کی اپنے ساتھ والہانہ محبت کرنے پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔