عابدہ پروین کی کار میں زبردستی بیٹھنے والا نوجوان گرفتار
تازہ ترین : 1
عابدہ پروین کی کار میں زبردستی بیٹھنے والا نوجوان گرفتار

عابدہ پروین کی کار میں زبردستی بیٹھنے والا نوجوان گرفتار

بھٹ شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) پولیس نے بھٹ شاہ میں معروف لوک گلوکارہ عابدہ پروین کی کار میں زبردستی بیٹھنے والے مشکوک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے دوسرے روز رات گئے اس وقت پیش آیا جب ایک پروگرام میں شرکت کے بعد عابدہ پروین اپنی کارمیں بیٹھ کر واپس جارہی تھیں۔ اس دوران ایک مشکوک شخص اچانک کارکا دروازہ کھول کر بیٹھ گیا ،نوجوان کے اچانک بیٹھنے پر عابدہ پروین نے شورمچا دیا جس پر پولیس نے پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال کے مطابق زیرحراست شخص حیدرآباد کا رہائشی ہے اورعابدہ پروین کا پرستار ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:54:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں