جماعت اسلامی ملک میں کر پشن کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی‘ڈاکٹر عارف رضا ..
تازہ ترین : 1

جماعت اسلامی ملک میں کر پشن کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی‘ڈاکٹر عارف رضا ملک

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)جماعت اسلامی یوتھ ونگ بہاولنگر کے سابقہ صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے لودھراں باڈی کے ضلعی امیر ڈاکٹر سید وحید احمد،ضلعی جنرل جنرل سیکریٹری راو محمد اختر ضلعی نائب امرا ء ڈاکٹر طاہر ،ملک سردار اور جنرل سکریٹری لودہراں شہر ملک محمد اقبال کو عہدے ملنے پر مبار کباد دی اورمیڈیا نمائندگان جمیل چوہدری،طارق جاوید،ڈاکٹر ظفر،زاہد حسین انجم،حاجی اصغر،اشفاق صابری سمیت دیگر سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی 74سال سے حقیقی جمہوری جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے کوئی بھی دور کیسے بھی حالات ہوں جماعت اسلامی کے اندر تنظیمی ذمہ داریوں کے لئے ہمیشہ وقت پر انتخابات کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا یہ واحد جماعت ہے جو کسی بھی قسم کی موروثیت سے یکسر پاک ہے انہوں نے کہا ملک میں حقیقی جمہوریت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک سیاسی پارٹیاں حقیقی معنوں میں جمہوری پارٹیاں نہیں بن جاتی مزید انہوں نے کہا کہ کر پشن بھی مورثی سیاسی جماعتوںکی وجہ سے روز بروزترقی کر رہی ہے غیر جمہوری حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے خود بھی کر پشن کرتے ہیں اور کر پٹ لوگوں کو بھی بچانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں کر پشن کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی مزید انہوں نے کہا کہ ہم تیرا چور مردہ باد میرا چور زندہ باد کے نظریے سے متفق نہیں ہیں بلکہ ہم سب پہلے اپنی قیادت کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں آخر میں انہوں نے کہا امید کرتے ہیں لودہراں جماعت اسلامی باڈی کے تمام عہدیدارن اپنی ڈیوٹی احسن اطر یقے سے سر انجام دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:47:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں