ہارون آباد ٹی ایچ کیوہسپتال میں پندرہ سے زائد ڈاکٹروں کی شدید کمی
تازہ ترین : 1

ہارون آباد ٹی ایچ کیوہسپتال میں پندرہ سے زائد ڈاکٹروں کی شدید کمی

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) ہارون آباد ٹی ایچ کیوہسپتال میںپندرہ سے زائد ڈاکٹروں کی شدید کمی جس کے باعث تحصیل بھر کے ہزاروں مریضوں و لواحقین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ ۔تحصیل ہارون آباد کی آبادی پانچ لاکھ سے زائد افراد اور زیادہ تر آبادی گردونواح کے چکوک میں مقیم ہے ۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال اس علاقے کا واحد مستند علاج گاہ اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ ضلع بھر میں مصروف ترین ہسپتالوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر ہر وقت مریضوں کا علاج کے لئے ہجوم رہتا ہے ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد میں 15سے زائد ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کے باعث مریض اور لواحقین شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ہارون آباد کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو فی الفور پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:47:50

اپنی رائے کا اظہار کریں