دی لائف ویلفیئر سوسائٹی چیچہ وطنی کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل ہوگیا
تازہ ترین : 1

دی لائف ویلفیئر سوسائٹی چیچہ وطنی کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل ہوگیا

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) دی لائف ویلفیئر سوسائٹی چیچہ وطنی کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل ہوگیا،اس حوالے سے سوسائٹی کے ممبران کا خصوصی اجلاس برلب نہر خان دا ہوٹل پرمنعقد ہوا جس میں دلدار حسین کو صدر،حافظ محمد اختر کوسینئر نائب صدر، آصف رضا کو نائب صدر،علی رضا شیخ کو جنرل سیکرٹری،قیصر عمران کھوکھرکو جائنٹ سیکرٹری،محمد نوید خاں کو فنانس سیکرٹری جبکہ عابد مسعودڈوگر کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا،مجلس عاملہ کے نومنتخب اراکین میں اعظم رضا شیخ،عبدالشکور مان،ممتازبھٹو،محمدبرہان صادق، حافظ محمد عرفان ،عبداللہ ناصر،محمد بلال ارسلان نثار ،حاجی محمد جمیل،کامران کھوکھر،عثمان حمید اورمرزا احمد نواز شامل ہیں،ازاں قبل سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی،جنرل سیکرٹری علی رضا شیخ نے بتایا کہ گزشتہ سال سوسائٹی کی جانب سے فری بلڈ گروپنگ کے 4 کیمپ لگائے گئے ،اس دوران1026،افراد کی فری بلڈ گروپنگ کی گئی،عام مریضوں کیسات ساتھ تھیلیسیما اور انیمیا میں مبتلا بچوں کو بھی خون فراہم کیا گیا،ضرورت مندمریضوں کو فراہم کئے گئے 310بلڈ بیگز میں سے 170بیگز کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بچوں کو فراہم کئے گئے۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:47:46

اپنی رائے کا اظہار کریں