سیلفی بنانے کے دوران ہوئی اموات میں بھارت سب سے آگے
تازہ ترین : 1

سیلفی بنانے کے دوران ہوئی اموات میں بھارت سب سے آگے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء): سیلفی بنانے کے دوران ہونے والی اموات میں بھارت سب سے آگے نکل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو سال کے دورن بھارت میں سیلفی بنانے کے دوران 76 افراد کی موت ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت سیلفی کے دوران ہوئی اموات میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 9 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو سالوں میں دنیا بھر میں سیلفی کے سبب 127 اموات ہوئیں۔ خیال رہے کہ سیلفی کا جنون نوجوان نسل میں بہت حد تک پایا جاتا ہے اور اسی جنون کے ہاتھوں مجبور ہو کر کبھی کبھی سیلفی کے شوقین افراد خود کو موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:36:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں