آئی ایف اے نے اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے لئے انتظامیہ کمیٹی کا اعلان کر دیا

محمد الیاس کمیٹی کے سربراہ ہونگے سید ذاکر حسین نقوی، چوہدری زاہد محمود، شاہد صدیق اور سید شرافت حسین بخاری ممبران ہونگے

جمعرات 17 نومبر 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے )نے اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے لئے انتظامیہ کمیٹی کا اعلان کر دیاہے ، محمد الیاس کمیٹی کے سربراہ ہونگے ،ْ سید ذاکر حسین نقوی، چوہدری زاہد محمود، شاہد صدیق اور سید شرافت حسین بخاری ممبران ہونگے، اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ(کل) ہفتہ سے شروع ہوگی، لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میںمہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔ لیگ کے ہر ہفتہ اور اتوار کو دو، دو میچز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ جی ایٹ فور اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔