نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی سات وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 49 ویں اوور میں صرف 158 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ،ْمیزبان ٹیم نے 23اوورز میں تین وکٹوں پر پوراکرلیا

جمعرات 17 نومبر 2016 12:43

نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) میزبان نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو چوتھے ایک روزہ میں بھی سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 49 ویں اوور میں صرف 158 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

عائشہ ظفر نے 52 ، کپتان ثنا میر نے 31 اور جویریہ خان نے 30 رنز بنائے ۔جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 23 ویں اوور میں تین وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ سوزی بیٹس نے 66 اور ڈیوائن نے 54 رنز بنائے ۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پانچ صفر سے برتری حاصل ہے ،ْ آئی سی سی ویمن چمپئن شپ میں اسے دو پوائنٹس حاصل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :