قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ 19 نومبر سے شروع ہوگا
تازہ ترین : 1

قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ 19 نومبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ 19 نومبر سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی ناردن گیس پائپ لائینز سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا ،ْکراچی وائٹس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ یوبی ایل گرائونڈ نمبر ایک میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ٹو میں کے آر ایل اور یوبی ایل کی ٹیمیں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں مدمقابل ہونگی جبکہ نیشنل بینک اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا سٹیٹ بینک آف پاکستان گرائونڈ کراچی میں ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:40:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں