سلنڈر پھٹنے سے دکان میں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 17 نومبر 2016 12:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) نارتھ کراچی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایدھی ریسکیو کے مطابق نارتھ کراچی میں دو منٹ چورنگی کے قریب ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے دکان میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ کے باعث دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :