گلوکار اے نیئر کا ماہانہ وظیفہ ان کی بیوہ کے نام منتقل کیا جائے
تازہ ترین : 1
گلوکار اے نیئر کا ماہانہ وظیفہ ان کی بیوہ کے نام منتقل کیا جائے

گلوکار اے نیئر کا ماہانہ وظیفہ ان کی بیوہ کے نام منتقل کیا جائے

حکومت سے سینئر اداکار مسعود اختر اور گلوکار سجاد طافو کا مطالبہ ، فنکار سوسائٹی امدادی شو کرائے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) سینئر اداکار مسعود اختر اور گلوکار سجاد طافو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری مرحوم گلوکار اے نیئر کا ماہانہ وظیفہ ان کی بیوہ کے نام منتقل کیا جائے جو شوہر کی وفات کے بعد بے وسیلہ ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے نیئر ساری زندگی فن و آرٹ کی آبیاری کرتے رہے، انہوں نے سینکڑوں فلموں کے گیت گائے ۔ مرحوم تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ تھے ، اکلوتے جواں سالہ بیٹے کی موت ان کی زندگی کا روگ بن گئی ۔ مسعود اختر نے اے نیئر کے اہل خانہ کی امداد کے لئے فنکار سوسائٹی کی طرف سے امدادی شو کرانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:39:10

اپنی رائے کا اظہار کریں