Live Updates

سی پیک خطہ کی تقدیر بدل دے گا‘عندلیب اکبر

تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے عوام نے عمران خان اورپی ٹی آئی کومستردکردیاہے

جمعرات 17 نومبر 2016 12:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سی پیک خطہ کی تقدیر بدل دے گا،وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی قیادت اوربہترین حکمت عملی کے تحت ملک پاکستان اورآزادکشمیرترقی کی راہوںپرگامزن ہوچکے ہیں،تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے عوام نے عمران خان اورپی ٹی آئی کومستردکردیاہے آئندہ پچاس سال تک عمران خان اورتحریک انصاف کاکہیںنام ونشان بھی نہیںملے گا،وزیراعظم آزادکشمیرکوکامیاب بیرون ملک دورہ پرمبارکبادپیش کرتے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی عوامی مسائل کے حل میںدلچسپی اورآزادکشمیرکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے انقلابی اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عندلیب اکبرنے اپنے ایک بیان میںکیا۔

(جاری ہے)

عندلیب اکبرنے کہاکہ سی پیک خطہ کی تقدیربدل دے گاسی پیک پاکستان کی تاریخ کابہت بڑااورتاریخ سازمنصوبہ ہے وزیراعظم نوازشریف کوسی پیک کے افتتاح پرمبارکباد پیش کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی قیادت اوربہترین حکمت عملی کے تحت پاکستان اورآزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کادورشروع ہوچکاہے ن لیگ کی حکومتوںنے پاکستان وآزادکشمیرکے اندرعوام کی فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کے لیے میگاپراجیکٹس پرکام شروع کردیاہے عندلیب اکبرنے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوںسے عوام کوبیوقوف بنانے والے عمران خان اب قصہ پارینہ بن چکے ہیںپی ٹی آئی صرف سرکس شو اورناچ گانے کانام ہے عوام نے عمران خان اورپی ٹی آئی کومکمل طورپرمستردکردیاہے آئندہ پچا س سال تک پی ٹی آئی کاکہیںنام ونشان بھی نہیںملے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :