جنوبی کوریا میں طالبعلموں کے امتحانات کے پیش نظر جہازوں کی پروازیں معطل کر دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 12:16

جنوبی کوریا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء): جنوبی کوریا میں طالبعلموں کے امتحانات کے پیش نظر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں طلبا کے امتحانات کے پیش نظر تمام پروازوں کی اڑانوں اور ان کے لینڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب دیر سے آنے والے طلبا کے لیے سڑکوں کو بھی خالی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آج صبح ہی سے جنوبی کاریا کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں سالانہ داخلہ امتحان جاری ہے جس میں 60 ہزار سے زائد بچے شرکت کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بزنس مارکیٹس ، دفاتر اور دیگر مارکیٹس بھی 10 بجے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت تمام مارکیٹس معمول سے ایک گھنٹہ تاخیر سے کھولی گئی ہیں۔ جنوبی کوریا میں 1183 مقامات پر لیا گیا یہ امتحان آج صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام کو اختتام پذیر ہو گا۔