ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب
تازہ ترین : 1
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں باضابطہ ..

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خیر مقدم کیا، قومی ترانے بجائے گئے، مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی، رجب طیب اردوان نے گاڑدآف آنر کامعائنہ کیا

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں جمعرات کو باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ دورے پر گزشتہ شام وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایوان وزیر اعظم آمد پر ترک صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی ۔رجب طیب اردوان نے گاڑدآف آنر کامعائنہ کیا ۔ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا ترک صدر سے تعارف کروایا جبکہ ترک صدر نے اپنے وفد کو وزیر اعظم سے متعارف کروایا ۔ بعد ازاں دونوں رہنمائوں میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 12:14:34

اپنی رائے کا اظہار کریں