مغربی کنارہ کے علاقے نابلس میں مسلح جھڑپ کے دوران خاتون ہلاک

جمعرات 17 نومبر 2016 12:14

نابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) مغربی کنارے کے شہر نابلس میں مسلح افراد اور فلسطینی سکیورٹی اداروں کے درمیان جھڑپوں میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 39 سالہ خاتون کے سینے میں گولی لگی تھی اور اس نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

نابلس کے گورنر اکرم الرجوب کے مطابق مسلح جھڑپوں کا آغاز مسلح افراد کی جانب سے فلسطینی سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر فائرنگ کے بعد ہوا۔

سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جھڑپوں میں ایک سکیورٹی اہل کار شدید زخمی ہوا جب کہ دو اہل کاروں کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران نابلس شہر اور بلاطہ کیمپ میں مسلح افراد اور فلسطینی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں فریقین کی ہلاکتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :