کراچی ، شاہ لطیف میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 17 نومبر 2016 12:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ شاہ لطیف ٹاون میں نامعلو م ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیااور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پرفرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جا رہی ہے ادھر ملیر ندی سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :