کراچی میں پولیس کی کارروائی ،اغوا کار پولیس افسر سمیت 9 ملزمان گرفتار

عزیز آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 17 نومبر 2016 12:12

کراچی میں پولیس کی کارروائی ،اغوا کار پولیس افسر سمیت 9 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران اغوا کار پولیس افسر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، عزیز آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ڈاکس پولیس نے ماڑی پور روڈ پر فشریز کے تاجر کو اغوا کرنے والے دو ملزمان بندل شاہ اور اس کے ڈرائیور بوٹا کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم بندل شاہ رضویہ تھانے کا انویسٹی گیشن افسر ہے۔مغوی تاجر دلشاد کے مطابق دو لاکھ روپے تاوان کی رقم دینے پر ملزمان اسے رہا کرنے پر راضی ہوئے۔ اس موقع پر کچھ روز قبل اغوا اور پھر رہائی پانے والے تاجر امیر حسین نے بتایا کہ اس سے بھی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور 5 لاکھ رو پے پر رہائی طے ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کرنال بستی میں چھاپا ماراگیا۔