لاہور : محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ، 8 دہشتگرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 11:57

لاہور : محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ، 8 دہشتگرد گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 8 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں میں نبیل عرف ابی اور ساتھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نبیل عرف ابی لوگوں کو سوشل میڈیا پر ورغلاتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ اور یہ گروہ شہریوں کو شام اور افغانستان بھجواتا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے تحریری مواد ، رکنیت سازی کے دستاویزات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :