گل گلائل کی کا شت دسمبر میں مکمل کرلیں ،ز رعی ما ہر ین

جمعرات 17 نومبر 2016 11:48

سلانوالی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ گل گلائل با غ میں ا گا ئے جا نے و الے پھولوں میں سے ا یک پسندید ہ پھول ہے، اس کو گلیڈ کے نا م سے پکا را جا تا ہے، گلا ئل کے پھول سفید، سرخ، گلا بی، پیلے او رجامنی ر نگ کے ہو تے ہیں۔ ما ہر ین نے گل گلا ئل کی کا شت ما ہ دسمبر میں مکمل کر نے کی ہد ایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلا ئل کی کا شت کیلئے زرخیز اور اچھے نکا س و الی ز مین کا انتخا ب کریں ،کا شت سے پہلے گو بر کی گلی سڑ ی کھاڈ ڈا ل کر ز مین کو ا چھی طرح تیارکر لیں ،گلائل کی کا شت بذریعہ بیج اور بذریعہ گھٹیاں دونوں طریقے سے کی جا سکتی ہے۔ بذریعہ بیج کا شت کی جا نے وا لی فصل کافی دیر کے بعد پھول دیتی ہے لہذا جلدی پھو ل حاصل کر نے کیلئے عام طور پر ا س کی کا شت گھٹیوںسے کی جاتی ہے۔ گھٹیوںسے کاشت کی صورت میںانہیںقطاروں میں بوئیں ،قطارسے قطارکا فاصلہ 2سے 3فٹ اورگھٹی سے گھٹی کا فاصلہ 4انچ رکھیں۔ گھٹیاں کا شت کر نے سے پہلے کو ا ن کو پھپھونڈ کش زہر لگا ئیں، کا شت کے فوری بعدپا نی دیں۔