پروفیسر اخلاق احمد کو ایصال ثواب کیلئے شعبہ شماریات اسلامیہ کالج پشاورکی تعزیتی نشست

جمعرات 17 نومبر 2016 11:35

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے شعبہ شماریات میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سریربادشاہ کی زیرصدارت تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر اخلاق احمدکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی مرحوم کو شماریات کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔