سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ پرسوں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائیگا
تازہ ترین : 1

سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ پرسوں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائیگا

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز زمبابوے میں اپنی آب و تاب سے جاری ہے، سیریز کا تیسرا میچ ہفتہ کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہرارے سپورٹس کلب میںکھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز میں سری لنکن ٹیم نے میزبان ٹیم کو افتتاحی میچ میں شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا اور بونس پوائنٹ بھی حاصل کیا تھا۔

تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ کل کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا، 21 نومبر کو چوتھے میچ میں زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 23 نومبر کو سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہو گا جبکہ 25 نومبر کو شیڈول سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں زمبابوے کو ویسٹ انڈیز کا چیلنج درپیش ہو گا۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 11:17:00

اپنی رائے کا اظہار کریں