داعش کے خطرات کے تعلق سے آسیان کے وزرائے دفاع کا تبادلہ خیال

جمعرات 17 نومبر 2016 11:16

ونٹانے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے وزرائے دفاع نے بدھ کے روز اپنے اجلاس میں داعش سے لاحق خطرات اور علاقے کے ملکوں میں دہشت گردوں کی ممکنہ واپسی کا جائزہ لیا ہے۔ آسیان کے دس ملکوں کی یونین کے وزرائے دفاع نے بدھ کو لائوس کے دارالحکومت وینٹیانے میں تین روزہ اجلاس میں شرکت کرکے علاقائی اور غیر علاقائی مسائل منجملہ داعش کے خطرے کے مسئلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

شام کے شہر رقہ اور عراق کے شہر موصل میں داعش دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں اس دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے ساتھ ہی ، جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں سے داعش میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کی اپنے وطن واپسی نے آسیان کے ملکوں کے حکام کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ملیشیا اور انڈونیشیا ، جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک ہیں کہ جن ملکوں کے تقریبا ایک ہزار تین سو شہری ، داعش دہشت گردوں سے جا ملے ہیں اور عراق اور شام میں تکفیری گروہوں کی شکست کے بعد ان میں سے بہت سے افراد کی اپنے ملکوں میں واپسی کا امکان پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :