اقوام متحدہ کی ایران مخالف قرار داد مسترد

جمعرات 17 نومبر 2016 11:16

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ایران نے ایران مخالف اقوام متحدہ کی قرار داد کو سیاسی اہداف کا حامل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں انسانی حقوق سے متعلق ایران مخالف قرار داد کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کہ اس قرارداد کو ایران کے حقائق کو مد نظر رکھے بغیرصرف سیلیکٹیو اپروچ ، مقابلے اور خاص سیاسی مقاصد کے تحت تیار اور منظور کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :