پیرس معاہدہ، امریکہ اپنے وعدوں سے پھر نہیں سکتا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:16

رباط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکہ کے سیکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کی بھاری اکثریت امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتی ہے مراکش میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ ان کا یقین ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں سے پھر نہیں سکتا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو پیرس میں طے پانے والے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاہدے سے امریکہ کو خارج کر دیں گے۔

(جاری ہے)

جان کیری کا کہنا تھا کہ پالیسی کے بجائے مارکیٹ کی قوتیں کم کاربن والی دنیا کی جانب منتقلی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔انھوں نے چین کے ساتھ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا کہ کیسے دو بڑی معیشتیں کاربن کا اخراج کم کرسکتی ہیں۔ وہ گذشتہ سال پیرس میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کے معماروں میں سے ہیں۔بطور سیکریٹری خارجہ کسی موسمیاتی کانفرنس میں آخری بار خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے ایک موسیماتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کی جانے والی عالمی کوششوں کے دفاع میں جذباتی تقریر کی۔

متعلقہ عنوان :