اسلام آباد: وزیراعظم ہاوس میں ترک صدر کے اعزاز میں استقبالیہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 نومبر 2016 10:25

اسلام آباد: وزیراعظم ہاوس میں ترک صدر کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر۔2016ء) وزیراعظم ہاوس میں ترک صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب جاری ہے۔ ترک صدر طیب اردگان وزیراعظم ہائوس پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترک صدر کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے چاک و چوبند دوستے ترک صدر طیب اردگان کو سلامی کی جبکہ طیب اردگان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم نے ترک صدر کا کابینہ ارکان سے تعارف کروایا اور وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور ترک صدر کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :