کردستان کی آزادی صوبے کے عوام کا موروثی حق ہے ،بارزانی

جمعرات 17 نومبر 2016 11:15

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) عراق کے کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ کردستان کی آزادی وہاں کے عوام کا بنیادی اور موروثی حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرد فوج الپیش مرگہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج اور امریکا کی مرضی کے مطابق حصہ لے رہی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مسعود بارزانی نے ان خیالات کا اظہار بعشیقہ کے مقام پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کردستان کی آزادی صوبے عوام کا موروثی حق ہے۔مسعود بارزانی نے کہا کہ عراقی اور امریکی فوج کے ساتھ طے پائے معاہدے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب علاقوں سے کرد فورسز نے داعش کو نکال باہر کیا ہے ان پر کرد فوج ہی اپنا کنٹرول برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ موصل کے داعش کے قبضے میں چلے جانے سیقبل بھی عراقی فوج اور کرد فورسز کے درمیان دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا معاہدہ موجود تھا۔