امریکی ایوان نمائندگان میں ایران پر پابندیوں کی تجدید کا بل منظور

جمعرات 17 نومبر 2016 11:15

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکی ایوان نمائندگان نے کثرت رائے سے دو بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں ایک بل کے تحت ایران پر عشروں سے عاید پابندیوں سے متعلق ایک قانون کی تجدید کی گئی ہے اور دوسرے بل کے تحت شامی صدر بشارا لاسد کے پشتی بانوں اور حامیوں کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کی جائیں گے۔اب سینیٹ اگر ان دونوں بلوں کی منظوری دے دیتی ہے اور صدر ان پر دستخط کردیتے ہیں تو یہ قانون بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی کانگریس کے ارکان نے شامی صدر بشارالاسد کی حکومت پر جنگی جرائم کی مرتکب ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔شام سے متعلق بل میں بشارالاسد کے دو اتحادی ممالک روس اور ایران کو ہدف بنایا گیا ہے۔اس کے تحت امریکی صدر شامی حکومت یا شام کے مرکزی بنک کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک یا کمپنیوں پر مالی پابندیاں عاید کرسکیں گے۔مجوزہ قانون کے تحت جو کوئی بھی شام کی تجارتی فضائی کمپنیوں کے لیے طیارے مہیا کرے گا،شامی حکومت کے زیر انتظام ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کام کے شعبوں میں کاروبار کرے گا یا اس جنگ زدہ ملک کی توانائی کی صنعت کی مدد کرے گا،تو اس کے خلاف پابندیاں عاید کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :