دبئی: دھند کی وجہ سے صبح سویر متعدد چھوٹے بڑے ٹریفک حادثات

جمعرات 17 نومبر 2016 09:09

دبئی: دھند کی وجہ سے صبح سویر متعدد چھوٹے بڑے ٹریفک حادثات

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ):دبئی کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث صبح کے اوقات میں چھوٹے حادثات ریکارڈ کیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے مقامی ٹویٹر پیج کے مطابق سٹریٹ نمرE44الخر پر دو گاڑیاں دھند کے باعث ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

لطیفہ بن ہمدان سٹریٹ کے چوراہے پر بھی چھوٹا حادثہ دیکھنے میں آیا ہے ۔الصفاء اور چرچل ٹاور کی طرف جانے والے راسطے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔ دھند کے باعث پیش آنے والے حادثا ت کی وجہ سے صبح کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ کافی متاثر ہوا۔دبئی ٹریفک پولیس کے اعلی ٰ حکام نے کہا ہے کہ شہری دھند کی وجہ سے گاڑیاں آہستہ چلائیں ۔