دبئی:معروف شاعر انور مقصود 25نومبر کو دبئی آئیں گے : پی اے ڈی

جمعرات 17 نومبر 2016 08:56

دبئی:معروف شاعر انور مقصود 25نومبر کو دبئی آئیں گے : پی اے ڈی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ( پی اے ڈی) دبئی کے ترجمان کا کہناہے 25نومبر کو پاکستان کے معروف شاعر انور مقصود پاکستانی کمیونٹی ممبروں کے ساتھ ایک شام گزاریں گے ۔پی اے ڈی نے ایک مہم ” اینٹ “ کے نام سے شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد کمیونٹی سنٹر کے لیے درکار 12000 اینٹیں اکھٹی کرنا ہے ( 12000اینٹوں کے لیئے درکار رقم ) اکٹھی کرنا ہے ۔کمیونٹی کے ترجمان کا کہناہے کہ ان کی کوشش ہے کہ 18ماہ میں کمیونٹی سنٹر مکمل کر لیا جائے گا۔جو شہری بھی انور مقصود سے ملنا چاہتے ہیں وہ پی اے ڈی کی ویب سائٹ پررابطہ کریں۔