نوجوان جوڑے نے خود کشی کرنے سے پہلے پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے کو لائیو سٹریم کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 نومبر 2016 23:24

نوجوان جوڑے نے خود کشی کرنے سے پہلے پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے کو ..

سکول میں پڑھنے والے دو طلبا ء نے خود کشی سے پہلے پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے کو پیری سکوپ پر لائیوسٹریم کر دیا۔
پولیس کو یہ پندرہ سالہ جوڑا مسلح مقابلے کے بعد روس کے شمال مغربی علاقے پسکوف کے ایک گھر سے مردہ حالت میں ملا ۔ تفتیشی کمیٹی کے مطابق ان کے زخموں سے صاف معلوم ہو رہا تھا کہ انہوں نے خود کشی کی ہے۔
نیشنل گارڈ سپیشل فورس نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کی ہے، پولیس نے ان پر فائر نہیں کھولا۔


روس میں اس طرح کے واقعات کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں، اس کی وجہ روس میں اسلحے تک مشکل رسائی ہے۔
تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔روسی میڈیا نے لڑکے کو ڈینس اور لڑکی کو کاٹیا کے نام سے ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناہے کہ وہ علاقے میں ایک گمشدہ بچے کی تلاش کے لیے جا رہے تھے کسی نے پولیس کی گاڑی پر فائر کر دیا۔


پولیس کے خصوصی دستوں نے کئی گھنٹوں تک نوجوان جوڑے سے مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام رہی ، اس کے بعد پولیس نے کمرے میں سُن کرنے والے گرنیڈ پھینکے مگر جب اندر جا کر دیکھا تو وہ دونوں پہلے ہی مرے پڑے تھے۔
دونوں نے مرنے سے پہلے کئی گھنٹوں تک پیری سکوپ پر خود کو لائیو سٹریم کیا۔ دونوں اپنے کلاس فیلوز کے سوالوں کےجوابات دیتے رہے، سگریٹ اور شراب پیتے رہے۔
دونوں کا کہنا تھا کہ اُن کا اپنے والدین سے جھگڑا چل رہا ہے۔ دونوں تین دن سے گھر میں بند ہیں۔ڈینس کا کہنا تھا کہ اس نے کاٹیا کی ماں کی ٹانگ میں بھی گولی ماری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ہتھیار ڈال دئیے تو دونوں کو کئی دہائیوں تک جیل میں سڑنا پڑے گا، اسی وجہ سے وہ ہتھیار نہیں ڈال رہے۔

متعلقہ عنوان :