اوکاڑہ پولیس نے مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ، دو فرار
تازہ ترین : 1

اوکاڑہ پولیس نے مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ، دو فرار

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)اوکاڑہ پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہلاک ہونے والا ڈاکو ڈکیتی کے دوران گینگ ریپ کرنے والے مقدمہ کا مرکزی ملزم تھا پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور نے قصبہ صوبہ رام کے قریب ناکہ لگایا ہوا تھا کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد اس طرف آگئے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ نہ رکے اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کے دوران گینگ ریپ کے مقدمہ کا مرکزی ملزم تھا قبل ازیں اس کے دو ساتھی منصب اور اکرم بھی پولیس کے ساتھ مقابلہ میں مارے گئے تھی#
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 23:22:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں