آرمی چیف سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، مسلح افواج کے تعلقات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

بدھ 16 نومبر 2016 23:21

آرمی چیف سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، مسلح افواج کے تعلقات ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :