انوکھے طریقہ علاج ”تھپڑ تھراپی“ نے ایک عورت کی جان لے لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 نومبر 2016 22:22

انوکھے طریقہ علاج ”تھپڑ تھراپی“ نے  ایک عورت کی جان لے لی

ایک عورت اپنے ہوٹل میں قیام کے دوران ”تھپڑ تھراپی“ کا کورس کرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔
71سال ڈانیل کار گورمان نے ہونگچی ژیاؤ نام کے شخص کی طرف سے شروع کیے ہوئے تھپر تھراپی کے کورس میں 750 پاؤنڈ ادا کر کے حصہ لیا ۔اس طریقہ علاج میں شرکا خود کو یا دوسرے انہیں تھپڑ مارتے ہیں۔
مسٹڑ ہونگچی کا کہنا ہے کہ Paida-Lajin کہلانے والی ٹیکنیک میں زور سے تھپڑ مارنے سے جسم میں سے زہریلی رطوبتیں باہر نکل جاتی ہیں۔

(جاری ہے)


مسز کار کے مرنے کے بعد پتا چلا کہ ذیابیطیس کی مریضہ تھی اور اس نے انسولین بھی نہیں لی تھی اور اس کے علاوہ اس نے 3 دن سے روزہ بھی رکھا ہوا تھا۔
پولیس نے مسٹر ہونگچی اور ایک دوسرے شخص کو گرفتار کر لیا تھا مگر بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسز کار کے بیٹے 43سالہ میتھو کا کہنا ہے کہ ہونگچی نےاسے یقین دلا دیا تھا کہ اس طریقہ علاج سے وہ ٹھیک ہو جائے گی۔
20 اکتوبر کو مسز کار ولٹزشائر میں ہوٹل کلیو ہاؤس میں ٹھہری ہوئی تھی اور اسی ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

انوکھے طریقہ علاج ”تھپڑ تھراپی“ نے  ایک عورت کی جان لے لی

متعلقہ عنوان :