سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حیدرآباد ریجن میں غیرقانونی تعمیرات کرنے پر مختلف 16 اسکیمیں سربمہر کر دیں

بدھ 16 نومبر 2016 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حیدرآباد ریجن میں غیرقانونی تعمیرات کرنے پر مختلف 16 اسکیمیں سربمہر کر دیں۔ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایت پر ادارہ کے ڈیمولیشن سیل نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر و افسران کی سر براہی میں ریجن کے مختلف اضلاع میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے دو پلاٹ واقع بہار کالونی ضلع جامشورو ،پلاٹ نمبر 205 ، ظہیر کالونی ،تعلقہ ماتلی، پلاٹ واقع حیدرآباد روڈ تعلقہ ماتلی، دو پلاٹ واقع مین روڈ تعلقہ ماتلی، پلاٹ واقع پھلکارا روڈ تعلقہ ماتلی، پلاٹ واقع سلیم کالونی تعلقہ ماتلی، پلاٹ واقع مین روڈ نزد شیل پیٹرول پمپ تعلقہ ماتلی، پلاٹ نمبر230 مہران کالونی تعلقہ ماتلی، پلاٹ واقع بھنگی کالونی تعلقہ ماتلی، پلاٹ واقع کشمیری محلہ نزد پی ٹی سی ایل آفس تعلقہ ماتلی ضلع بدین، پلاٹ واقع جمالی کالونی سعید کالونی ، پلاٹ واقع بائی پاس روڈ، پلاٹ واقع نیشنل ہائی وے سعید آباد ضلع مٹیاری، پلاٹ سٹی سروے نمبر E/1944/1 فقیر کا پڑ اور پلاٹ سٹی سروے نمبر E/2672 کھاتہ چوک وارڈ "E" تعلقہ سٹی، پلاٹ نمبر 1166 پیپلز کالونی، پلاٹ نمبر4 یونٹ نمبر4 لطیف آباد، پلاٹ نمبر3 میر حسن آباد ہاؤسنگ اسکیم تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کوناجائز تعمیرات کرنے پرسندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 کے تحت سر بمہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام مالکان حضرات کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ بغیر نقشہ جات تعمیرات کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 اور کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :