کراچی، NA-258 کے ضمنی انتخابات، ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار میر ممتاز علی عمرانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ
بدھ 16 نومبر 2016 23:15
(جاری ہے)
رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ ، ممتاز علی عمرانی اور اسلم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے سندھ اور باالخصوص شہری علاقوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی۔
ایم کیو ایم کے نمائندوں کو جب بھی اختیارات ملے انہوں نے شہر کے مسائل حل کئے اور شہر کراچی کے عوام کی بھر پور خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 8 برس سے مسلط جماعت نے سندھ اور خصوصاً کراچی کو مسائل کی آماہ جگاہ بنا دیا ہے، ان کا مقصد آپ کے ووٹوں سے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنا اور اپنے مان مرتبے میں اضافہ کرنا ہے، انہیں آپ کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کارنر میٹنگ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک اور موقع دیا ہے کہ آپ اپنے اندر سے قیادت نکالیں جسے آپ کے مسائل کا علم ہو اور جو آپ کے دسترس میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو امیدوار نامزد کیا ہے جو منتخب ہونے کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ آپ موسمی لیڈروں کو آزمانے کے بجائے حق پرست قیادت کو آزمائیں، ایم کیو ایم کے حق پرست امیدوار ممتاز عمرانی کا تعلق آپ لوگوں سے ہے اور آپ کے مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمہ وقت آپ کے درمیان موجود ہونگے۔ انہوں نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 24 نومبر بروز جمعرات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر پتنگ پر مہر لگاکر حق پرست امیدوار کو کامیاب بنائیں۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.