بانی ایم کیوایم کا معاملہ پاکستان اورلندن کے درمیان رکاوٹ ہے ،نثار
تازہ ترین : 1

بانی ایم کیوایم کا معاملہ پاکستان اورلندن کے درمیان رکاوٹ ہے ،نثار

برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پرسوالات اٹھ رہے ہیں ،عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ بانی ایم کیوایم کا معاملہ پاکستان اورلندن کے درمیان رکاوٹ ہے ،برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پرسوالات اٹھ رہے ہیں ،عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں چل رہاہے ،جسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،برطانیہ عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کولینانہیں چاہتا۔انہوںنے کہاکہ الطاف حسین کامعاملہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان رکاو ٹ ہی۔(یاسرعباسی)
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 23:12:57

اپنی رائے کا اظہار کریں