لاہورسول لائنز ڈویژن پولیس کے آپریشن ونگ کمی رواں سال کے دوران عمدہ کارکردگی

60گینگز کی165ممبران کو گرفتار کیا

بدھ 16 نومبر 2016 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اورایس پی سول لائنز علی رضا کی سربراہی میںسول لائنز ڈویژن پولیس کے آپریشن ونگ نے رواں سال کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئی60گینگز کی165ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کی183مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباً69 لاکھ سے زائد ہے۔

اسی طرح رواں سال میں مجموعی طور پر991اشتہاری اور1181عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس آپریشن ونگز کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میںنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریںجس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طورپررواںسال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئی60گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئی165ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف183مقدمات ٹریس ہوئے اور991اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کی547،Bکیٹیگری کی444اور1181عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کی107اورBکیٹیگری کی1174شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کی292مقدمات درج ہوئے جن میں292ملزمان کو گرفتار کرکے ان سی02 کلاشنکوف،07رائفلیں،10بندوقیں،267ریوالورز وپسٹلز،10 خنجر اور1611گولیاںبرآمد کی گئیںجبکہ منشیات کی597مقدمات درج ہوئے جن میں600ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سی12کلو93گرام ہیروئن،122کلو398گرام چرس،120گرام افیون اور2766شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کی158مقدمات درج ہوئے جن میں604ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی21 لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کی63مقدمات درج ہوئے جن میں245ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح رواں سال میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، کرایہ داری ایکٹ اور لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر988 ملزمان کے خلاف744مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :