جامع مسجد الفلاح کے خطیب مولوی محمد یونس ہزاروی کے بھائی انتقال کر گے
تازہ ترین : 1

جامع مسجد الفلاح کے خطیب مولوی محمد یونس ہزاروی کے بھائی انتقال کر گے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) جامع مسجدالفلاح سیونتھ روڈکے خطیب مولوی محمد یونس ہزاروی اور سابق ڈویژنل انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی اسلام آبادقاضی غلام مرتضی کے بھائی حاجی غلام مصطفی ڈھوک سیداں والے ٹریفک حادثے میں انتقال کر گے جن کی نماز جناز ادا کردی گئی مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ ،دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں مرحوم تبلیغی اجتماع سے واپس آ رہے تھے کہ قاسم مارکیٹ صدرمیں تیزرفتار گاڑی نے انکو ٹکر دے ماری جس وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے نمازجناز میں سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 23:08:36

اپنی رائے کا اظہار کریں