جنوب مغربی چین میں دو ٹریفک حادثات میں 16افراد ہلاک
تازہ ترین : 1

جنوب مغربی چین میں دو ٹریفک حادثات میں 16افراد ہلاک

کھنمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں دو مختلف حادثات میں16افراد ہلاک ہو گئے ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق ایک حادثہ میں مسافر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوئے ۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ایک دوسرے حادثہ میں منی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں 6افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے تین افراد کو امدادی کارکنوں نے ہسپتال منتقل کیا ۔ دونوں حادثوں کی وجوہات جاننے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 23:02:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں