قصور،کوٹ غلام محمد کے قریب نامعلوم ملزم کی فائرنگ ،ایک خاتون ہلاک ،دوسری شدیدزخمی ہوگئی

بدھ 16 نومبر 2016 22:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ کوٹ غلام محمد کے قریب نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ دوسری شدیدزخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کی رہائشی مسمات شکرانہ بی بی زوجہ منظور احمد صبح کی سیر کر کے ہمراہ اپنی ہمسائی مسمات شبانہ بی بی بیوہ ذوالفقار واپس اپنے گھر کی جانب جا رہی تھیں کہ گھر کے قریب گلی میں ایک نامعلوم ملزم بسواری موٹرسائیکل آیا اور اپنے پسٹل سے فائرنگ کر کے مسمات شکرانہ بی بی کو قتل جبکہ شبانہ بی بی کو شدید زخمی کردیا پولیس کے مطابق شکرانہ بی بی کو منہ اور پیٹ پر چار فائر جبکہ شبانہ بی بی کو تین فائر لگے شبانہ بی بی کوشدید زخمی حالت میں لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 302/324کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ شام کوٹ کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر نے عمران نامی نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :