ایف آئی اے نے پلاٹوںمیں ہیر پھیر ،سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف جدہ ٹائون ..
تازہ ترین : 1

ایف آئی اے نے پلاٹوںمیں ہیر پھیر ،سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف جدہ ٹائون اسلام آباد کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

طارق حسن گیلانی نے سی ڈی اے کی اراضی کے ضمن میں بھاری نقصان پہنچایا ،مقدمہ میں نوسر بازی، دھوکہ دہی اوردیگر دفعات شامل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) ایف آئی اے نے ڈائریکٹر ہائوسنگ فراز ملک کی درخواست پر جدہ ٹاون اسلام آباد کے مالک طارق حسن گیلانی کیخلاف سوسائٹی کے پلاٹوںمیں ہیر پھیر اور سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہائوسنگ فراز ملک کی درخواست پر ایف آئی اے نے جدہ ٹائون اسلام آباد کے مالک طارق حسن گیلانی کیخلاف سوسائٹی کے پلاٹوں میں ہیر پھیر اور سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹی مالک طارق حسن گیلانی نے سی ڈی اے کی اراضی کے ضمن میں بھاری نقصان پہنچایا ہے ،مقدمہ نوسر بازی، دھوکہ دہی اوردیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 22:55:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں