رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمدکا حلقہ این ای54 میں گیس کے لو پریشر کا نوٹس
متعلقہ سوئی گیس حکام کو گیس کا پریشر معمول کے مطابق فراہم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی
بدھ 16 نومبر 2016 22:55
(جاری ہے)
نائب صدر راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ ملک منیر احمد ‘ ممبران کینٹ بورڈ ملک ساجد ‘ ملک منصور کے علاوہ ویسٹریج ‘آلہ آباد ‘غازی آباد ‘محلہ گروٹی ‘ لین چار ‘لین پانچ سمیت دیگر علاقوں سے نمائندہ وفود بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے جی ایم سوئی گیس راولپنڈی ریجن راجہ ظہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سردی کے آغاز پر بھی کینٹ کے اکثر علاقوں میں گیس لو پریشر کی شکایات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ‘ان ایشوزکو مستقل بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے جس پر جی ایم سوئی گیس راجہ ظہور نے بتا یا کہ اس سال گذشتہ سال کی نسبت پریشر کم ہونے کی شکایات بہت کم ہیں ‘اس کے باوجود عوامی منتخب نمائندوں کی شکایات پر سوئی گیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں یومیہ کی بنیاد پربھجوائی جارہی ہیں ‘کینٹ کے ان علاقوں میں گیس کا پریشر معمول پر لانے کے لئے سواں کیمپ سے لالکڑتی 3.7کلومیٹر کی 10انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کی سکیم تیار کر کے ایم ڈی آفس بھجوائی ہے اسکی منظوری کا انتظار ہے ۔جس پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمدنے اجلاس میں بیٹھے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان سے کینٹ کے علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے نئی پائپ لائن بچھانے کی سکیم ہنگامی بنیادوں پر منظور کرنے کی ہدایت دی ۔جس پر ایم ڈی سوئی گیس نے آئندہ تین سے چار دنوں میں اس سکیم کی منظوری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں نے متعلقہ ریجن کو ہدایت دی ہے کہ جہاں پر سوئی گیس کے پریشر کا مسئلہ ہے وہاں ضرورت کے مطابق ٹی بی سسٹم نصب کریں اور جو ٹی بی سسٹم خراب ہے اسے فوری تبدیل کریں ۔ملک ابرار احمد نے ٹی بی سسٹم تنصیب اور علاقے میں جہاں جہاں پائپ لائن تبدیل کرنے ہے اس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے فنڈز لیکر دیں گے ۔اس موقع پر وہاں پر موجود مختلف علاقوں کے وفود کے نمائندوں اشرف کھوکھر ‘ چوہدری مظہر ‘ رائوف خٹک ‘ محمد تعلیم ‘راجہ امجد ‘خورشید ‘حاجی جاوید اور دیگر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد کے سوئی گیس کے کم پریشر کے معاملے پر کی گئی کوششوں اور کاوشوں کا سراہاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد یہ معاملہ حل ہوجائے گی ‘ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ملک ابرار احمد نے پہلے بھی کینٹ کے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے منصوبے کے جال بچھا ئے ہیں ‘اس وقت بھی کئی منصوبوں پر کام جاری ہیں اور کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.