ْسپریم کورٹ ، پاکستان سٹیل ملزکے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

بدھ 16 نومبر 2016 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سپریم کورٹ میں پاکستان سٹیل ملزکے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں وفاق،نیب اورایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ، بدھ کودائردرخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ سپریم کورٹ نے 2012 ء میں نیب اور ایف آئی اے کو سٹیل مل میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا حکم دے کرتین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود نیب اور ایف آئی اے نے اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :