ایل او سی پر ہمارے 7فوجیوں کی شہادت کے دن 11بھارتی فوجی مارے گئے تھے

بدھ 16 نومبر 2016 22:49

ایل او سی پر ہمارے 7فوجیوں کی شہادت کے دن 11بھارتی فوجی مارے گئے تھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پرہمارے 7فوجیوں کی شہادت کے دن 11بھارتی فوجی مارے گئے تھے ،مودی کوہماری بات سمجھ آگئی ،جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزاسلام آبادمیں میڈیاسے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ فوج نے ملکی دفاع کیلئے بہترین نتائج دیئے ہیں اورملک کے بہترین فاع کاسہرافوج کی ٹیم ورک کانتیجہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جس دن ہمارے 7فوجی جوان شہیدہوئے اس دن بھارت کے گیارہ فوجی مارے گئے تھے ،بھارتی فوج مردانگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہلاک فوجیوں کی تعدادبھی بتایاکرے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوسمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔(یاسرعباسی)