بھارت پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے‘ جنرل راحیل شریف کی للکار
فوج نے ملکی دفاع کیلئے بہترین نتائج دئیے ‘ بھارتی جارحیت کے جواب میں ان کے 42 فوجی مارے جا چکے ہیں‘ بھارتی فوج کو چاہیے کہ مردانگی کا مظاہرہ کرکے اپنے مرنے والے فوجیوں کی تعداد سے بھی آگاہی دے ‘پاک فوج کی شہادتوں کے حوالے سے ہم بتا چکے ہیں ‘بھارت ہماری فوج کی قابلیت اور صلاحیت سے بخوبی آگاہ ہے، ہم ہر طرح سے ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں‘ بھارتی وزیر اعظم کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ہو گا آرمی چیف کی ایوان صدر میں ترک صدر طیب اردگان کے اعزاز میں دئیے عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
بدھ 16 نومبر 2016 22:46
(جاری ہے)
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے حالیہ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے 7 فوجی شہید ہوئے جبکہ بھارت کے 11 فوجی مارے گئے ‘ پاک فوج کی ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں بھارت فوج چاہیے تھا کہ مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مرنے والے فوجیوں کی تعداد سے بھی آگاہی دیا کرے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت ہماری فوج کی قابلیت اور صلاحیت سے بخوبی آگاہ ہے ہم ہر طرح سے ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں۔ جب آرمی چیف سے یہ سوال کیا گیا کہ نریندر مودی باز کیوں نہیں آ رہے تو آرمی چیف نے کہاکہ انہیں سمجھ ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہماری کیا قابلیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کو مرد بننے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک باتوں کی حد تک تھی۔ بھارت کو اپنے دعوئوں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاں تک بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کا تعلق ہے تو میں اس کا خود جواب دے چکا ہوں۔ انہوں نے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے۔ بلوچستان میں اچھا کام ہوا ہے ۔ آرمی چیف نے یہ بات سابق کور کمانڈر بلوچستان اور وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہی ۔ مغربی بارڈر پر جو کچھ حاصل کیاہے اسے ضائع نہیں کر سکتے۔ آج بہاولپور میں فوجی مشقوں میں 6 کلو میٹر تک مار کرنے والا ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں رعد البرق کامیاب رہیں اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ہو گا۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ اب تک بھارتی جارحیت کے جواب میں ان کے 42 فوجی مارے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج وردی میں ہونے والی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتی۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.