سالی اورساس پرتیزاب پھینکنے والے دوملزم گرفتار
تازہ ترین : 1

سالی اورساس پرتیزاب پھینکنے والے دوملزم گرفتار

ملتان ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی گلگشت علی مردان کھوسہ کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اوگلگشت نصراللہ وڑائچ اور ایس ایچ اوتھانہ گلگشت صادق ڈوگرانسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ ادو ریڈ کر کے عمران کو گرفتار کر لیا اور خانیوال کے رہائشی عمران کے بھانجے شہباز کو بھی گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان نے گزشتہ روز بازار سے گھر جاتے ہوئے عمران نے اپنے بھانجے شہباز کے ساتھ اپنی سالی اور ساس پر تیزاب پھینکا ۔ جس پر مقدمہ نمبر 874/16 تھانہ گلگشت میں درج رجسٹرہوا۔ جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 22:46:15

اپنی رائے کا اظہار کریں