زیر تعمیر عمارتوں سے گر کر دو مزدور زخمی
تازہ ترین : 1

زیر تعمیر عمارتوں سے گر کر دو مزدور زخمی

سیالکوٹ ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)زیر تعمیر عمارتوں سے گر کر دو مزدور زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پسرو روڈ بابے بیری سٹاپ کے قریب زیر تعمیر عمارت پر کام کرتے ہوئے گو سے گر نے سی32سالہ محمد سہیل سکنہ ملکے اور40سالہ محمد فیاض ولد نذر حسین شدید زخمی ہو گئے۔ کال موصول ہونے پر ریسکیو1122سیالکوٹ کی ڈزاسٹر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اوردونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔محمد سہیل کے دائیں گھٹنے کا جوڑ اتر گیا جبکہ محمد فیض کو اندرونی چوٹیں آئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 22:41:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں